چیمپئنز فٹبال لیگ کپ،مانچسٹر یونائیٹڈ نے چوتھے مرحلہ میں جگہ بنالی

10:55 AM, 23 Sep, 2020

لندن:چیمپئنز فٹبال لیگ کپ  میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے چوتھے مرحلہ میں جگہ بنالی ہے۔تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ نے لیگ کپ میں کھلیے گئے میچ میں لیوٹن کو 0-3 سے شکست دی ۔

دوسری جانب ویسٹ ہیم کے باس ڈیوڈ مائوس اور دیگر دو کھلاڑی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جبکہ ان کی ٹیم نے ہل کے خلاف 1-5 سے فتح حاصل کی تھی۔یاد رہے کہ لیگ کپ میں کورونا وائرس کی وجہ سے کافی تشویش پائی جارہی ہے۔

مائوس ،جوش کولن اور عیسیٰ خود کو کورونا کی وجہ سے قرنطینہ کرلیں گے ۔یاد رہے کہ لیگ کپ میں ویسٹ ہیم واحد پریمیئر لیگ کلب نہیں ہے جو کے کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے ۔

قبل ازیں لیٹن اورینٹ میں ٹوٹنہم کا ٹائی میچ بھی کورونا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا کیونکہ اس کے مخالف کلب کے چوتھے درجے کے کھلاڑی میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔

مزیدخبریں