میانمار: برما سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ دو شیزہ کی کمرے کے ایسے جھٹکے کہ جو دیکھے حیران رہ جائے ۔ 23 سالہ برمی نوجوان دوشیزہ اس وقت سوشل میڈیا پر اپنی کمر کی وجہ سے شہرت حاصل کرچکی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق برما سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ سومو مونائینگ کی کمر کا سائز صرف تیرہ اعشاریہ سات انچ ہے ۔ یہ دنیا میں کم ترین کمر والی نوجوان دوشیزہ کہی جارہی ہے ۔۔ اس وقت وہ دنیابھر کی خواتین میں اپنی عمر کے لحاظ سے سب سے کم اور چھوٹی کمر رکھنے والی لڑکی ہیں ۔
سوشل میڈیا پر اس کمر کے ساتھ اس بات پر بھی بحث جاری ہے کہ یہ کمر اس نے ایڈوب فوٹ شاپ کے ذریعے تصویر کو ایڈٹ کرکے کی ہے ۔ تاہم ان کو دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ سومو کی کمر واقعی میں انتہائی پتلی ہے ۔
دنیا بھر کے ورلڈ ریکارڈز کا ریکارڈ رکھنے والی بک یعنی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس وقت ایتھل گرانجر کی کمر کے چرچے ہیں ۔۔ جن کی کمر کی موٹائی صرف تیرہ انچ ہے ۔ یعنی سومو سے صرف اعشاریہ سات انچ کم ہے ۔تاہم ابھی تک سومومائینگ کی کمر کی پیمائش سرکاری طور پر نہیں گئی ہے ۔