اسلام آباد:پاکستان میں بھارتی مواد نشر کرنے پر پیمرا کی جانب سے ایکشن لے لیا گیا ہے اور پاکستان الیکٹرانک ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے تمام کیبل آپریٹرز کو ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں۔
پیمرا کی جانب سے تنبیہ کی گئی ہے کہ تمام کیبل آپریٹرز غیر قانونی طور پر بھارتی چینلز کے بجائے صرف اس مواد کو نشر کریں جو کہ پیمرا سے لائسنس یافتہ ہو۔
چیئرمین پیمرا کی ہدایات پر خلاف ورزی کرنےوالے کیبل آپریٹرز کےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا جس کی سربراہی کراچی ریجنل آفس کے سربراہ شیراز اصغرشیخ کررہے ہیں.
پیمرا کی جانب سے تمام کیبل آپریٹرز کو قواعد پر سختی سے پابندی کی ہدایت کی گئی ہے، خلاف ورزی پر قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔