رملہ :فلسطین نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کی مذمت نہ کرنے پرعلاقائی تنظیم عرب لیگ کی صدارت چھوڑ دی ۔
فلسطین کو اگلے 6 ماہ تک عرب لیگ کے منعقد ہونے والے اجلاسوں کی صدارت کرنا تھی ۔ لیکن آج رام اللہ میں پریس کانفرنس کے دوران فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے عرب لیگ کی صدارت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ فلسطین صرف موجودہ اجلاس کی صدارت کرے گا۔خیال رہے کہ نو ستمبر کو فلسطین کی صدارت میں عرب لیگ کے 22 رکنی مماک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں فلسطین کی جانب سے اسرائیل عرب ممالک معاہدوں پر مذمتی قرارداد پیش کی گئی تھی جس پر رکن ممالک نے اتفاق نہیں کیا تھا۔
اس کے بعد پندرہ ستمبر کو متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے معاہدے پر دستخط کیے تھے ۔ اس معاہدے کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے والی عرب ریاستوں کی تعداد چار ہوگئی ہے ۔ اس سے قبل مصر اور اردن بھی اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں ۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سال کے آخر تک تمام عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے ۔
واضح رہے کہ علاقائی تنظیم عرب لیگ میں سعودی عرب ، قطر ، متحدہ عرب امارات ، لبنان ، لیبیا ، اور قطر سمیت بائیس ممالک شامل ہیں ۔