ایجنسی دیپکا پڈوکون کو بھی طلب کرسکتی ہے:این سی بی عہدیدار

08:58 AM, 23 Sep, 2020

ممبئی:سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی اور اداکارہ ریا چکربورتی کی گرفتاری کے بعد منشیات کا کیس مزید آگے بڑھتا جارہا ہے جبکہ ریا چکربورتی کے سارہ علی خان پر الزام کے بعد اداکارہ دیپکا پڈوکون کے مینجر کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا جس سے تفتیش جاری ہے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے عہدیدار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دیپیکا پڈوکون کو ان کے منیجر سے پوچھ گچھ کے بعد ایجنسی کے ذریعہ طلب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ  دپیکا پڈوکون اور ان کے منیجر  ان دنوں منشیات مہیا کرنیوالے گروہ کی وجہ سے  شہ سرخیوں میں جگہ بنا رہے ہیں جبکہ ۔ این سی بی کی جانب سے بالی ووڈ میں منشیات کے گٹھ جوڑ کی تحقیقات کے دوران ان کے نام سامنے آئے ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد اینٹی نارکوٹکس بیورو بالی ووڈ میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو لیکر تحقیقات کررہا ہے اور یہ تمام معاملہ سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد ریا چکربورتی کے واٹس ایپ میسجز کی تحقیقات کے بعد یہ تمام صورتحال پیدا ہوئی ہے جس کے بعد این سی بی نے اس نیٹ ورک کو پکڑنے کیلئے تمام زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کررکھا ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ دیپکا پڈوکون کے مینجر کرشمہ پرکاش کا نام بھی اس گروہ سے تعلقات کے سلسلہ میں سامنے آیا تھا جس کے بعد کرشمہ پرکاش سے تفتیش کی جارہی ہے۔

این سی بی عہدیدار کے مطابق ایجنسی چھپاک اداکارہ کو تحقیقات کے لئے طلب کرسکتی ہے جبکہ اداکارہ ان دنوں گوا میں شکون بترا کے ساتھ اپنے آئندہ پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔

تاہم ، اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ موجودہ حالات کی وجہ سے اداکارہ وہاں سے واپس آسکتی ہے۔ اسی کے سلسلے میں انہوں نے  نے دہلی میں اپنی قانونی ٹیم سے بھی رابطہ کیا ہے۔

 دریں اثنا  این سی بی کی بالی ووڈ کی دوائیوں کی کارٹیل کی تحقیقات کے درمیان متعدد دوسرے نام سامنے آئے ہیں۔ اگر میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو امکان ہے کہ ایجنسی سارہ علی خان اور شردھا کپور کو جلد طلب کرے گی۔

مزیدخبریں