اسلام آباد : سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کہا کہ آج کل جو مارننگ شو دکھائے جارہے ہیں، غیر معیاری ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایک وقت تھا جب مارننگ شو کا ایک معیار تھا لیکن اب یہ ریٹنگ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ صارفین کی مارننگ شوبارے ہونے والی تنقید سے بالکل متفق ہیں کہ متاثرین کو شو میں مدعو کرکے ان کی تکالیف کو مزید بڑھایا جاتا ہے ۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ان کے ساتھ بھی ایک مارننگ شو میں ایسا ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں انہیں شو مکمل ہونے سے پہلے چھوڑنا پڑا۔