کشمیری رہنما ہاوس اریسٹ نہیں بلکہ ہاوس گیسٹ ہیں: بھارتی وزیر

کشمیری رہنما ہاوس اریسٹ نہیں بلکہ ہاوس گیسٹ ہیں: بھارتی وزیر

نئی دہلی :بھارت کے مرکزی وزیر جتیندرا سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر میں گرفتار رہنماوں کو 18 ماہ سے زیادہ عرصے تک نظر بند نہیں رکھا جائے گا۔ وہ ہاوس اریسٹ نہیں بلکہ ہاوس گیسٹ ہیں۔ گرفتار شدگان کو وی آئی پی بنگلوں میں رکھا گیا ہے۔


ایک انٹرویو میں مرکزی وزیر جتیندرا سنگھ نے کہا کہ گرفتار رہنماوں کو ہالی وڈ فلموں کی سی ڈیز دی گئی ہیں۔ انھیں جم کی سہولتیں بھی میسر ہیں ۔ کشمیری رہنمائوں کو گرفتار شدگان کی مانند نہیں بلکہ مہمان کی طرح رکھا گیا ہے۔گرفتار رہنماوں کو اٹھارہ ماہ سے پہلے ہی رہا کر دیا جائے گا۔

ان کا  کہنا ہے کہ دفعہ 370 اور 35-اے بھارت کے ساتھ ریاست کے الحاق کی راہ میں رکاوٹ تھیں۔کانگریس صرف سیاست دیکھتی ہے جبکہ ہم نے یہ قدم قومی مفاد کے تحت اٹھایا ہے۔ یہ مسئلہ پیدا ہی نہیں ہوا ہوتا اگر نہرو نے پڑوسی ملک کے ساتھ بے وقت سیز فائر کا اعلان نہ کیا ہوتا۔ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد ایک بھی گولی نہیں چلائی گئی ہے۔