وزیراعظم کی  برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ملاقات

06:16 PM, 23 Sep, 2019

نیویارک: وزیراعظم عمران خان کی  برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ملاقات ہوئی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ملاقات ہوئی ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی میٹنگ ناشتے پر ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے برطانوی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔

 

خیال رہے کہ وزیراعظم آج ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملیں گے اور کونسل آف فارن ریلیشنز سے خطاب بھی کریں گے۔

 

مزیدخبریں