خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع
کیپشن: image by facebook

لاہور: پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی گئی  ،عدالت نے ملزموں کو دوبارہ 28 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتارخواجہ برادران کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے ریفرنس کی سماعت کی،اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔

سعدرفیق کے وکیل کے فردجرم ختم کرنے کی درخواست پردلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب آرڈیننس دفعہ 9 اور 10 میں فراڈکوواضح نہیں کیاگیا، پیراگون ریفرنس اورخواجہ برادران کی وزارت سے متعلق کوئی جرم موجودنہیں،خواجہ برادران پروزارت کے دوران خزانے کونقصان پہنچانے کاالزام بھی نہیں،امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ پرویزمشرف دورمیں 4 سال انکوائری کی گئی۔

نیب نے خواجہ برادران کے باپ داداکی جائیدادوں کی مکمل چھان بین کی،وکیل نے کہا کہ انکوائری کے بعدسابق چیئرمین نیب نے معذرت کاخط بھی بھیجا،خواجہ برادران نے اثاثے ڈکلیئرڈکررکھے ہیں، خواجہ برادران نے 50 کنال اراضی دے کرمتبادل زمین حاصل کی،نیب کے سینئرسپیشل پراسیکیوٹرحافظ اسد اللہ کے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی دائرہ اختیارسے متعلق بات سمجھ سے باہرہے، عدالت نے کہا کہ آپ قانونی بات کریں،کوئی ججمنٹ ہے توبتائیں؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ میں قانونی بات ہی کررہاہوں۔

عدالت نے کہا کہ اس لیے کہاتھاہمیں اچھے اندازسے اسسٹ کیاجائے،احتساب عدالت نے پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید5 روز کی توسیع کردی ، عدالت نے ملزموں کو دوبارہ 28 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔