وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی پوتی انتقال کرگئی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی پوتی انتقال کرگئی

راولپنڈی:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پوتی،شیخ شاکر شفیق کی بیٹی اور ایم این اے شیخ راشد شفیق کی بھتیجی کو سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ مختلف سیاسی جماعتوں کے راہنماﺅں ،اراکین پارلیمنٹ،تاجروں،وکلاء سمیت زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

 نماز جنازہ میں شریک ہونے والوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ،ایم این اے شیخ راشد شفیق اور شیخ شاکر شفیق سے ملاقات کر کے ان سے اظہار تعزیت کی۔نماز جنازہ میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد شیخ شاکر شفیق کی بیٹی کو جدید قبرستان کمیٹی چوک میں سپرد خاک کردیا گیا۔شیخ شاکر شفیق کی بیٹی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے آج نماز عصر کے بعد لال حویلی میں قرآن خوانی ہوگی جبکہ نماز مغرب کے بعد اجتماعی دعا ہے مغفرت ہوگی۔