60 سالہ سین بین کا فلموں اور ٹی وی سیریلز میں مزید مرنے سے انکار

12:13 PM, 23 Sep, 2019

لندن:سین بین ایک معروف اداکار ہیں جنہوں نے مشہور فلموں اور ٹی وی سیریلز میں کام کیا ہے۔ وہ گیم آف تھرون میں مارے گئے، لارڈ آف دی رنگ میں بھی فوت ہوئے اور گولڈن آئی میں ایلس کا کردار نبھاتے ہوئے بھی انہیں مرنا پڑا۔

تمام فلموں اور ٹی وی سیریل میں وہ مجموعی طور پر 23 مرتبہ مرچکے ہیں اور اب انہوں نے اسکرین پر موت کے مزید کردار ادا کرنے سے انکار کردیا ہے۔ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سین بین نے کہا کہ اب وہ ایسے سکرپٹ قبول نہیں کریں گے جس میں انہیں آخر کار مرنا پڑے کیونکہ لوگ یہی سمجھنے لگے ہیں جلد یا بدیر میں سکرین پر دم توڑدوں گا۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ چاہے فلم میں مجھے کتنا ہی زخمی کیوں نہ کردیں لیکن مجھے جان سے نہ مارا جائے، اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے بہت سی فلموں میں خطرناک فلموں کے کردار ادا کیے ہیں جنہیں لا محالہ آخر میں مرنا ہی ہوتا ہے۔خود بین سین کے مداح بھی ان کے مرنے سے تنگ آچکے ہیں۔

مزیدخبریں