پاکستان 1965 اور 1967 کی غلطی نہ دہرائے، راج ناتھ سنگھ کی گیدڑ بھبکی

12:00 PM, 23 Sep, 2019

پٹنا: بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ پاکستان 65 اور 71 کی غلطی نہ دہرائے۔پٹنا میں خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور کہا کہ پاکستان کے کچھ علاقوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اس کے ٹکڑے ہو سکتے ہیں۔راج ناتھ سنگھ نے دھمکی دی کہ پاکستان 1965 اور 1967 کی کی غلطی نہ دہرائے۔

مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخ پر بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ آرٹیکل 370 ایک ناسور کی طرح تھا جس نے جموں و کشمیر کو خونریز کیا اور ان کی جماعت نے کشمیر سے متعلق اپنا وعدہ پورا کیا۔

راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ کشمیر میں لوگوں کی بڑی تعداد نے آرٹیکل 370 کی منسوخ کی حمایت کی اور کشمیر کو پانچ سال میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کی وجہ سے ریاست میں دہشتگردی کو بڑھاوا ملا اور اس کے ذریعے ریاست میں دہشتگردی کرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے خلاف کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اس نے جو راستہ اختیار کیا ہے اس سے وہ خود ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔

مزیدخبریں