لاہور، ایک شخص نے ماں اور بھائی بھابھی کو قتل کر دیا

09:54 AM, 23 Sep, 2019

لاہور: نشتر کالونی میں ایک شخص نے جائیداد کے تنازع پر اپنی ماں، بھائی اور بھابھی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔جائیداد کے بٹوارے پر جھگڑے کے باعث قتل کی اندوہناک واردات نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہوئی، ملزم محمد علی نے اپنی 55 سالہ ماں گلشن بی بی، 40 سالہ بھائی حماد اور 39 سالہ بھابھی لبنیٰ بی بی کو گولیاں ماریں۔

فائرنگ کے وقت ملزم کی بھابھی لبنیٰ نے بھاگ کر جان بچانے کی کوشش کی لیکن ملزم نے پیچھے پہنچ کر گھر کے گیراج میں قتل کر دیا۔ مقتول میاں بیوی کے پانچ بچے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور فرانزک کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ شواہد اکٹھے کیے اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں