وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اپنے ہی علاقے میں انسانیت سوز واقعہ،

09:37 AM, 23 Sep, 2019

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اپنے ہی علاقے میں قانون شکنی کی انوکھی مثال قائم، ڈیرہ غازی خان کے علاقے کھرڑ بزدار میں چوری کے شبے میں مبینہ چور کو دہکتی آگ سے گزارہ گیا، واقعے میں بااثر شخصیات سمیت بارڈر ملٹری پولیس کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف۔

ایک برادری کے افراد پر چوری کا الزام لگایا گیا اور بے گناہی ثابت کرنے کیلئے علاقہ معززین کے فیصلے پر گل زمان اور گل محمد کو جلتے ہوئے انگاروں پر چلایا گیا۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بارڈر ملٹری پولیس کے اہلکاروں نے بااثر افراد کے کہنے پر زبردستی آگ پر چلایا، ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

مزیدخبریں