پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات کی تو آنکھیں نکال دیں گے,سردار گوپال سنگھ چاولہ

پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات کی تو آنکھیں نکال دیں گے,سردار گوپال سنگھ چاولہ

ننکانہ صاحب :اگر کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات کرے گاتو ہم وہ آنکھیں ہی نکال دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجابی سکھ سنگت کے چیئرمین سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا ہے کہ میں سکھ قوم کی طرف سے پاک فوج کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر بھارتی قوم نے پاکستان پر حملہ کر نے کی جرات کی تو ساری سکھ قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ  انڈیا والوں میں تمہیں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جیسے تم ہندوستان کو ماں دھرتی کہتے ہواسی طرح پاکستان بھی باپ ہے اور باپ باپ ہوتا ہے ماں کو چاہیے کہ وہ باپ کے اندڑ رہے اور باپ سے ڈرتی رہے اگر ضرورت پڑی تو سکھ قوم تمہاری اینٹ سے اینٹ بجا دے گی اور ہم قلم چھوڑ کر ہاتھ سے گن اٹھالیں گے اور ہم تمہیں وہ جواب دیں گے کہ تم نیست و نابود ہوجاؤ گے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات کرے گاتو ہم وہ آنکھیں ہی نکال دیں گے انہوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔