لاہور: کرکٹ کے شائقین اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے معروف پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر ایشیا کپ کے بجائے ایشین گیمز کا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ماورہ حسین نے شعیب ملک کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے لکھا کہ شکر! کیا زبردست میچ تھا ساتھ ہی اداکارہ نے ایشیا کپ 2018 کا ہیش ٹیگ استعمال کرنے کے بجائے ایشین گیمز 2018 استعمال کیا۔ تاہم ان کی اس ٹوئٹ پر ان کا مذاق بھی بنایا جارہا ہے اور تنقید کا نشانہ بھی۔شعیب ملک نے ماورہ حسین کا شکریہ ادا کیا لیکن ایشین گیمز 2018 کی غلطی پر غور نہیں کیا۔
Malikkkkkkk ???????????????????????????????? Shukar! What a mad match! @realshoaibmalik #AsianGames2018
— MAWRA HOCANE (@MawraHocane) September 21, 2018
بعد ازاں مداحوں نے اداکارہ کی غلطی کو پکڑ لیا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور اس پر مذاق بھی اڑایا۔
Malikkkkkkk ???????????????????????????????? Shukar! What a mad match! @realshoaibmalik #AsianGames2018
— MAWRA HOCANE (@MawraHocane) September 21, 2018
ارسم نامی صارف نے لکھا کہ ہمیں بھی سمجھا دیں یہ ایشن گیمز میں کرکٹ کہاں سے آگئی۔ اظہر نامی صارف نے اداکارہ کی ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے شعیب ملک سے سوال کیا کہ بھائی آپ ایشیا کپ 2018 کھیل رہے ہیں یا ایشین گیمز 2018؟ایک عبدل نامی صارف نے ماورہ حسین کی تصحیح کرتے ہوئے بتایا کہ یہ 'ایشیا کپ' ہے۔
نوید میمن نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ تو تازہ خبر ہے ایشین گیمز 2018 میں بھی شعیب ملک اچھا کھیلے‘۔
@realshoaibmalik Bhai #AsiaCup2018 khel rahe ho Ya #AsianGames2018 ? @MawraHocane kitni bholi ho tum????,Tumne galat Match dekh liya ???? https://t.co/SIAszT2n2z
— AZHAR (@AzharSRKsFan) September 21, 2018