سعودی عرب کی مضبوطی عالم اسلام کی مضبوطی ہے:وزیراعظم عمران خان

11:00 AM, 23 Sep, 2018

اسلام آباد: سعودی عرب کے قومی دن پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سعودی حکومت اور عوام کو مبارکباد کا پیغام دیا گیا ہے۔


اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی تعمیر و ترقی اور استحکام ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ سعودی عرب کی مضبوطی عالم اسلام کی مضبوطی ہے۔


عمران خان نے مزید کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ سعودی عرب کے حالیہ دورے سے دو طرفہ تعاون کا نیا باب روشن ہوا ہے۔


وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خادم الحرمین شریفین کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور پہنچ رہے ہیں جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے۔

مزیدخبریں