نیویارک: مایہ ناز امریکی کمپنی نے اپنے جدید آئی فون 8 اور آئی فون پلس گزشتہ روز دنیا کے مختلف مقامات پر فروخت کے لیے پیش کردیئے ۔ یہ فونز دیکھنے میں آئی فون سیون اور سیون پلس جیسے ہی ہیں بس اس میں گلاس بیک کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک نیا فیچر پہلی بار ایپل کی ڈیوائسز میں متعارف کرایا گیا جو وائرلیس چارجنگ ہے۔
رپورٹس کے مطابق آئی فون ایٹ 4.7 اور آئی فون ایٹ پلس 5.5 انچ کی سکرین کے ساتھ ہے، دونوں میں ہوم بٹن موجود ہے جس میں ٹچ آئی ڈی بھی ہے۔آئی فون ایٹ اور ایٹ پلس اگیومینٹڈ ٹیکنالوجی سے لیس اس کمپنی کے پہلے فونز ہیں، جبکہ اس میں ایپل کا نیا اے الیون بائیونک پراسیسر دیا گیا ہے جو کہ سکس کور ہے۔ آئی فون ایٹ میں 12 میگا پکسل کا ایک جبکہ جبکہ آئی فون ایٹ پلس ڈوئل 12 میگا پکسل کے دو کیمرے دیئے گئے ہیں۔دونوں فونز میں نئے کیمرہ سنسرز دیئے ہیں اور آئی فون ایٹ پلس میں یہ لینسز ایف 1.8 اور ایف 2.8 آپرچرز کے ساتھ ہیں جو کہ سیون پلس کے ٹیلی فوٹو سے زیادہ برائٹ ہیں۔
ایپل کا دعویٰ ہے کہ آئی فونز کی ویڈیوز کا فیچر اس وقت کسی بھی اسمارٹ فون کے مقابلے میں سب سے بہتر ہے۔آئی فون ایٹ 32 جی بی، 128 جی بی اور 256 جی بی جبکہ آئی فون ایٹ پلس 64 جی یا 256 جی بی کے ورژن میں دستیاب ہوں گے۔آئی فون ایٹ کی قیمت 699 ڈالرز (73 ہزار روپے سے زائد) جبکہ آئی فون ایٹ پلس کی 799 ڈالرز (84 ہزار روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔