جیکولین، سدھارتھ کی دلہن بنیں گی؟

09:06 PM, 23 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنینڈس اور بالی ووڈ سمارٹی سدھارتھ ملہوترا  ایک دوسروے کو اپنے فیملی ممبرز اور دوستوں سے ملوانا شروع ہوگئے۔

جیکولین اور سدھارتھ کے درمیان ان تمام معاملات کی شروعات حال ہی میں ریلیز ہوئی مووی ”اے جینٹلمین“ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی اور کچھ ہی عرصے میں ان کا رشتہ اچھے دوستوں سے بدل کر کچھ اور صورتحال اختیار کرگیا۔

اصل میں عالیہ اور سدھارتھ کے درمیان ایک طویل رشتہ بھی اسی وجہ سے ختم ہوا ہے۔جیکولین اور سدھارتھ کی جانب سے ابھی تک ان تمام باتوں کو بے بنیاد قرار دیا جا  رہا ہے لیکن افواہیں دم توڑنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ فلم فیئر   کی ایک رپورٹ کے مطابق ان دونوں کا رشتہ مضبوطی اختیار کرتا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں