ممبئی: گزشتہ روز ریلیز ہونے والی سپرسٹار سنجے دت کی فلم ”بھومی “ نے پہلے ہی روز 2 کروڑ 25 لاکھ سے زائد کا بزنس کر لیا۔ فلم میں سپرسٹار سنجے دت اور اداکارہ ادیتی راو نے مرکزی کردار دا کیا۔ فلم ”بھومی“ کے ہدایت کاراومنگ کمارکا کہنا ہے کہ سنجے دت بھارتی شوبز انڈسٹری کی آئٹم گرل سنی لیون کے ساتھ آئٹم نمبر ”ٹرپی ٹرپی“ میں پرفارم کرنے کے خواہشمند تھے تاہم انہیں بڑی مشکل سے باز رکھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سنی لیون کا شمار بالی ووڈ کی مشہور اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے لیکن وہ آج تک کسی بھی فلم میں بڑا اور مرکزی کردار حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں اورفلموں میں صرف آئٹم نمبرز یا چھوٹے موٹے کردار ہی ادا کرتی ہیں، ا±منگ کمار سے جب اس بارے میں پوچھا گیا کہ سنی لیون کے ساتھ کوئی بھی کام کرنے کے لیے تیار نہیں کیا بالی ووڈ اداکاروں کو ان کے ساتھ کام کرنے میں شرم آتی ہے؟
اس سوال کے جواب میں اومنگ کمار نے کہا کہ جو لوگ اس طرح سوچتے ہیں وہ دوہرے معیار کے مالک ہوتے ہیں ایسا بالکل بھی نہیں ہے کہ کوئی ان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتا وہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں یہاں تک کہ بالی ووڈ کے صف اول کے اداکارعامر خان بھی ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں اور سنجے دت نے خود مجھ سے سنی لیون کے ساتھ گانے میں پرفارم کرنے کی بات کی تھی۔
دراصل فلم میں سنجے دت کا کوئی گانا شامل نہیں لہٰذا انہوں نے مجھ سے کہا کہ میرا فلم میں ایک بھی گانا نہیں ہے میں ”ٹرپی ٹرپی“ میں سنی لیون کے پیچھے سے نکل جاو¿ں گا بس مجھے گانے میں لے لو، ان کی یہ بات سن کر میں گھبرا گیا کیونکہ فلم کی کہانی کے مطابق سنجے دت کا کردار نہایت سنجیدہ ہے اور کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق ان کاکوئی گانا فلم میں شامل نہیں،لہٰذا مجھے انہیں سمجھانا پڑا کہ ا?پ سنی لیون کے ساتھ گانے میں شامل نہیں ہوسکتے۔
فلم ”بھومی“ میں سنجے دت کی بڑی خواہش ادھوری رہ گئی
08:31 PM, 23 Sep, 2017