این اے 120میں لوگوں نے بتا دیا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں: نوازشریف

07:43 PM, 23 Sep, 2017

لندن:سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ این اے 120میں عوام نے پانی مہر ثبت کر دی اور بتا دیا ہے کہ عوام کس کےساتھ ہیں۔


لندن میں پارٹی رہنماﺅں سے اجلا س کے بعد میڈیاسے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ این اے 120میں ضمنی انتخاب کے دوران غائب کئے گئے لوگوں کی تحقیقات کی جائیں گی ۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کہا ہے کہ اس معاملے کی تہہ تک جایا جائے ۔
لندن میں ہو نے والے اجلاس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مشاورت اچھی بات ہے ،مشورے سے آگے ہی بڑھنا چایئے،آئندہ بھی مشاورت ہوتی رہے گی۔انکاکہنا تھا کہ حالات عجیب رخ کر سکتے ہیں۔کالعدم تنظیموں کے این اے 120میں انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے نقصان جمہوری جماعتوں کا ہی ہوتا ہے۔
اپنی اہلیہ کے حوالے کی صحت کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ ابھی ان کی تیسری سرجری ہوئی ،جو بھی بیمار ہیں ان سب کےلئے بھی دعا گو ہوں۔

مزیدخبریں