پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان قائد حزب اختلاف کوتبدیل کرنے پر متفق ہوگئے

06:56 PM, 23 Sep, 2017

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی پر متفق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی اور دونوں رہنماو¿ں نے باہم فوری ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔
اس ملاقات کیلئے شاہ محمود قریشی کی قیادت میں تحریک انصاف کا وفد ایم کیو ایم پاکستان سے اس معاملے پر بات چیت کرنے کیلئے کراچی آئے گا۔ پی ٹی آئی رہنماﺅں میں اسد عمر، عمران اسماعیل اور فردوس نقوی شامل ہونگے ۔ ملاقات میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ نیب کے موجودہ چیرمین قمر زمان چوہدری ریٹائر ہورہے ہیں۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی تبدیلی کا فیصلہ بھی آئندہ چیئرمین نیب کے تقرر کے باعث کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں