پیانگ یانگ:ٹوئٹرپر ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کیم جونگ اون کو "مجنون" شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "شمالی کوریا کے ’راکٹ مین‘ کو اپنی قوم کو بھوک میں مبتلا کرنے اور اسے قتل کرنے کی کوئی پرواہ نہیں۔
شمالی کوریا کی جانب سے متواتر ایٹمی بیلسٹک میزائلز کے تجربات کے بعد ٹرمپ نے شمالی کوریا کوآڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے راکٹ مین کو اپنے لوگوں کی بالکل فکر نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ نے لکھا کہ شمالی کوریا کے جنونی لیڈر کو اپنی حماقتوں کی ایسی قیمت چکانا ہو گی جس کی کوئی مثال آج تک نہیں ملتی۔
اس سے قبل شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اون نے بھی ایسے ہی سخت الفاظ میں ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے تمام عالمی پروٹوکول نظر انداز کرتے ہوئے ٹرمپ کو ’فاتر العقل‘ اور مخبوط الحواس قرار دیا تھا۔اپنے ردِ عمل میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان نے ثابت کر دیا ہے کہ شمالی کوریا کا جوہری پروگرام صحیح راستے پر ہے۔
انہوں نے دھمکی دی کہ وہ امریکہ کے خلاف "تاریخ کے سخت ترین جوابی اقدامات کریں گے اورخبطی امریکی بوڑھے کو آگ سے جواب دیں گے۔
شمالی کوریا کے ’راکٹ مین‘ کو اپنی قوم کی کوئی پرواہ نہیں ہے: ٹرمپ
06:36 PM, 23 Sep, 2017