لندن :جب وزیر اعظم سے پوچھا گیا کہ وہ لندن سے سیدھا اسلام آباد جائیں گے یا لاہور؟ جسکے کے جواب میںانھوں نے کہا کہ ’آپ مجھے کہاں بھیجنا چاہتے ہیں‘؟
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی حسن نواز کے دفتر سے روانہ ہو گئے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ امریکہ کامیاب رہا ،این اے 120میں جمہوریت کی فتح ہوئی ہے اور عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے کہ وہ کس کو پسند کرتے ہیں اور وہ کس کے ساتھ ہیں۔
صحافیوں نے وزیراعظم سے نوازشریف کی واپسی کے بارے میں سوال کیا تو ان کا کہناتھا کہ ابھی بیگم کلثوم نواز کا اعلاج چل رہاہے۔