محترمہ نے مختلف خطوط میں اپنے قاتل کی نشاندہی کر دی تھی : رضا ربانی

06:01 PM, 23 Sep, 2017

جامشورو:چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف لندن میں بیٹھ کر عیاشیاں کررہے ہیں ،پرویز مشرف بے نظیرکے قاتل ہیں اگر وہ دلیر ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں،محترمہ نے مختلف خطوط میں مشرف کے بارے میں لکھاتھا۔


جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی نے سابق صدر پرویز مشرف کے بے نظیر بھٹو کے قتل سے متعلق بیان پر رد عمل میں کہا کہ محترمہ نے مختلف خطوط میں مشرف کے بارے میں لکھا لہٰذا پرویز مشرف قاتل ہیں اور ان کے بارے میں کیا کہوں، وہ لندن اور دبئی میں بیٹھ کر عیاشیاں کررہے ہیں، مشرف اگر دلیر ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں۔


رضا ربانی نے کہا کہ یہ سیاسی سوال ہے چیرمین سینیٹ کی حیثیت سے جواب نہیں دے سکتا۔چیرمین سینیٹ نے کہا کہ کسی بھی الیکشن کے بعد سیاسی صورتحال بہتر ہوتی ہے، آئین کی حکمرانی نہ ہو اور ادارے کمزور ہوں تو ایسی باتیں ہوتی ہیں، پارلیمان سب سے کمزور ترین ادارہ ہے، آئین کے مطابق پارلیمنٹ کوسب سے زیادہ مضبوط ادارہ ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں