سابق صدر نیشنل بینک سمیت 4 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

سابق صدر نیشنل بینک سمیت 4 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کراچی: سابق صدر نیشنل بینک سمیت 4 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا.

کراچی کی احتساب عدالت نے نیشنل بینک میں 18 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کیس میں سابق صدر نیشنل بینک علی رضا سمیت 4 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔نیشنل بینک میں 18 ارب روپے سے زائد کے کرپشن ریفرنس میں سابق صدر نیشنل بینک و دیگر ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزمان کو 4 اکتوبر تک کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ریفرنس میں 16 ملزمان نامزد ہیں۔

نیب کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو 18 ارب سے زائدکا نقصان پہنچایا۔گزشتہ روزسندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی تھی جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا.

مصنف کے بارے میں