جنونی راکٹ مین کو اپنی قوم کو ہلاک کرنے کی کوئی پراوہ نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

02:59 PM, 23 Sep, 2017

پیانگ یانگ :خبطی امریکی بڈھا،ایشیا کےاہم ترین ملک کے سربراہ نےامریکی صدر کی ایسی تیسی کر دی،شمالی کوریا کی جانب سے تواتر کے ساتھ میزائل اور بموں کے تجربات کے رد عمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ٹوئٹر پر ایک بیان صدر ٹرمپ نے ایک بار پھرکم جونگ اون کو "مجنون" شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے راکٹ مین کو اپنی قوم کو بھوک میں مبتلا کرنے اور اسے قتل کرنے کی کوئی پرواہ نہیں۔

صدر ٹرمپ نے لکھا کہ شمالی کوریا کے جنونی لیڈر کو اپنی حماقتوں کی ایسی قیمت چکانا ہو گی جس کی کوئی مثال آج تک نہیں ملتی۔اس سے قبل شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اون نے بھی ایسے ہی سخت الفاظ میں ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے تمام عالمی پروٹوکول نظر انداز کرتے ہوئے ٹرمپ کو فاتر العقل اور مخبوط الحواس قرار دیا تھا۔

اپنے ردِ عمل میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان نے ثابت کر دیا ہے کہ شمالی کوریا کا جوہری پروگرام "صحیح راستے پر ہے۔انہوں نے دھمکی دی کہ وہ امریکہ کے خلاف "تاریخ کے سخت ترین جوابی اقدامات کریں گے" اور "خبطی امریکی بوڑھے کو آگ سے جواب دیں گے۔

ادھر کل جمعہ کو واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ وہ شمالی کوریا کا مسئلہ سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر فوجی کارروائی کو خارج از امکان قرار دنہیں دیا جا سکتا۔قبلا ازیں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ تھا کہ شمالی کوریا کی طرف بڑھتے خطرات کی روک تھام کے لیے ان کے ملک کے پاس فوجی کارروائی سمیت تمام آپشن موجود ہیں۔

مزیدخبریں