افغانستان، گلبدین حکمت یار بھی جوتا کلب میں شامل ہو گئے

افغانستان، گلبدین حکمت یار بھی جوتا کلب میں شامل ہو گئے

کابل: روس کے خلاف افغان جنگ سے شہرت حاصل کرنے والے حزبِ اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار پر خطبہ جمعہ کے دوران ایک نمازی نے جوتا پھینک دیا۔ افغان میڈیا کے مطابق گلبدین حکمت یار افغان صوبے ہرات کی ایک جامع مسجد میں جمعے کا خطبہ دے رہے تھے کہ وہاں موجود ایک نمازی نے اشتعال میں آ کر ان کی طرف جوتا پھینک دیا اور ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔

البتہ افغان میڈیا نے گلبدین حکمت یار پر جوتا اچھالنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ اس سے قبل بھی دنیا بھر میں اہم رہنما جوتا کلب میں شامل ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گلبدین حکمت یار اپنی خودساختہ جلاوطنی ختم کر کے افغانستان واپس آئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں