استنبول :ترکی میں ناکام بغاوت کے ایک سال ہونے پر ایک ٹویٹ کر نے کی پاداش میں مس ترکی سے چند گھنٹوں بعد اعزاز واپس لے لیا گیا غےر ملکی مےڈےا کے مطابق 18 سالہ ایسن نے ترکی میں ناکام بغاوت کے ایک سال ہونے پر ایک ٹویٹ کی تھی جس میں انھوں نے بغاوت میں 'شہیدوں کے بہنے والے خون' کو اپنے حیض سے تشبیہ دی تھی۔
ایک سال قبل کی ٹویٹ، مس ترکی سے چند گھنٹوں بعد اعزاز واپس لے لیا گیا
مس ترکی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ایسن کی یہ ٹویٹ ناقابل قبول ہے اور تصدیق کی کہ چند گھنٹے قبل مس ترکی کی فاتح سے یہ اعزاز واپس لے لیا گیا ہے۔ ایسا نے یہ ٹویٹ ناکام بغاوت کے ایک سال ہونے پر کی تھی۔ اس ناکام بغاوت میں 250 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مقابلہ حسن کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ ٹویٹ جمعرات کو استنبول میں ہونے والی تقریب کے بعد سامنے آئی۔ اس ٹویٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد ایک اجلاس میں اعزاز واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ایسن نے انسٹاگرام پر ایک پیغام میں کہا 'میں کہنا چاہتی ہوں کہ 18 سالہ لڑکی ہونے کے ناطے ٹویٹ کرتے وقت میرے سیاسی مقاصد نہیں تھے۔ ایسن نے اعزاز واپس لیے جانے کے بعد دوسرے نمبر پر آئی اسلی سمن کو فاتح قرار دیا گیا۔ سمن مس ورلڈ میں ترکی کی نمائندگی کرنے چین جائیں گی۔