اداکارہ نور کا فی الحال شادی نہ کرنے کا فیصلہ

09:59 AM, 23 Sep, 2017

لاہور: اداکارہ نور نے ولی حامد خان سے الگ ہونے کے بعد فی الحال شادی نہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں ہفتے اداکارہ نور اور انکے سابقہ شوہر ولی حامد کے درمیان باضابطہ طلاق ہو گئی کیونکہ عدالت نے خلع کی بنیاد پر طلاق کی ڈگری جاری کی۔

اداکارہ نور نے سماعت پر اپنے سابقہ خاوند قاسم ولی حامد سے طلاق لینے کے لئے دائر دعویٰ میں اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی صورت اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی لہٰذا خلع کی بنیاد پر ڈگری جاری کی جائے جبکہ ولی حامد نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ اپنی اہلیہ نور کو بسانا چاہتا ہے اور اس کی تمام شرائط ماننے کو بھی تیار ہے۔

یاد رہے اداکارہ نور اور قاسم ولی حامد کی 2013ء میں شادی ہوئی تھی جبکہ اداکارہ نور اس سے قبل بھارتی بزنس مین وکرم سنگھ، ہدایتکار فاروق مینگل اور عون چوہدری سے طلاق لے چکی ہیں۔ انہوں نے اب تک 4 شادیاں کی ہیں جن میں سے کوئی بھی ڈیڑھ یا دوسال سے زائد عرصہ نہیں چل سکی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں