فلم ”گول مال اگین “ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

ممبئی: بالی ووڈ فلم ”گول مال اگین“ کے پوسٹر کے بعد ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔تفصیلات مطابق فلم 2006 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ”گول مال“ کا چوتھا سیکوئل ہے جس کی کاسٹ میں کرینہ کپور کی جگہ تبو اور پرینیتی چوپڑا کو شامل کیا گیا ہے۔فلم کی مرکزی کاسٹ وہی رکھی گئی ہے جس میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، تشال کپور، کنال کھیمو اور شہریاس تلپاڈے شامل ہیں اور فلم کی ہدایت کاری کے فرائض معروف ڈائریکٹر روہت شیٹھی نے سر انجام دیے ہیں۔

01:09 AM, 23 Sep, 2017

کامیڈی فلم کے چوتھے سیکوئل کے ٹریلر کو یو ٹیوب پر 95 لاکھسے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔فلم کے ٹریلر سے لگتا ہے کہ کامیڈی فلم کی کہانی کو بھوت اور چڑیل سے جوڑا گیا ہے اور فلم میں کامیڈی کے بے شمار مناظر دیکھنے کو ملیں گے جب کہ فلم میں جنوبی بھارت کے مشہور ولن پرکاش راج اور نیل نتین مکیش کو بھی شامل کیا گیا ہے۔فلم میں ہدایت کار روہت شیٹھی اپنے مخصوص انداز میں مہنگی ترین گاڑیوں کو شامل کرنا نہیں بھولے ہیں اور اس کامیڈی فلم میں بھی انہوں نے مہنگی و لگڑری گاڑیوں کا تڑکا دیا ہے۔روہت شیٹھی نے ”گول مال اگین“ میں بھی اینیمیٹڈ مناظر ڈالے ہیں اور اس مرتبہ بھی ٹریلر میں کئی جگہوں پر اینیمیٹڈ مناظر نظر آئے ہیں جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ فلم میں ایسے مناظر کی کتنی بھرمار ہوگی۔فلم رواں سال 20 اکتوبر کے بعد ہی ہو گا جب یہ فلم ریلیز ہو گی۔ّ

مزیدخبریں