امریکا:امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق چیف آف اسٹاف کا بیان یہ ظاہر کرتا ہے کہ ٹرمپ ایک ایسی فوج چاہتے ہیں جو صرف ان کے وفادار ہو۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کا ہٹلر کو پکارنا ایک خطرناک اور خوفناک اقدام ہے، کیونکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق چلنے والی فوج کے خواہاں ہیں۔ کملا ہیرس نے مزید وضاحت کی کہ ٹرمپ مسلسل عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں اور ان کے نزدیک ہر وہ شخص جو ان کی مخالفت کرتا ہے، ان کا دشمن ہے۔