برمنگھم ایئرپورٹ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا 

برمنگھم ایئرپورٹ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا 

برمنگھم:برمنگھم ایئرپورٹ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کی موجودگی کی وجہ سے ایئرپورٹ کو خالی کروا لیا ہے، جس کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا ہے۔ 

پولیس نے مسافروں کو ایئرپورٹ میں داخل ہونے سے روکا ہے اور انہیں انتظار کرنے کی ہدایت کی ہے جب تک کہ سکیورٹی چیک مکمل نہ ہو جائے۔ ایئرپورٹ بند ہونے کے نتیجے میں ہزاروں مسافر متاثر ہوئے ہیں، جو اپنی پروازوں کے لیے پریشان ہیں۔ 

فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے بہت سے مسافر اپنی منزل کی طرف روانہ نہیں ہو سکے، جس نے ان کے سفر میں مزید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

ایئرپورٹ کے سکیورٹی عملے نے پارکنگ ایریا میں بھی مسافروں کو دور دھکیل دیا ہے، تاکہ سکیورٹی کی کارروائیوں میں خلل نہ آئے۔

سکیورٹی کی صورت حال کی وجہ سے ایئرپورٹ بند ہونے کے دورانیے کے بارے میں ابھی کوئی واضح معلومات نہیں دی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں