صوبائی حکومتوں کو غیر قانونی سگریٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے اختیارات دینے کی تجویز پیش

07:38 PM, 23 Oct, 2024

اسلام آباد:صوبائی حکومتوں کو غیر قانونی سگریٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے اختیارات دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ملک میں 50 فیصد سگریٹس غیر قانونی طور پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو چیئرمین ایف بی آر نے آگاہ کیا کہ غیر قانونی سگریٹس کے خلاف کارروائی کے لیے صوبوں کو اختیارات دیے جائیں گے۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ تمباکو سمیت مختلف شعبوں میں 250 ارب روپے کی ٹیکس چوری ہو رہی ہے، اور آئندہ جنوری میں اسمگلنگ کے خلاف بڑا آپریشن شروع کیا جائے گا۔ اسمگل شدہ، جعلی یا بغیر ڈیوٹی سگریٹس فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے، اور قانون سازی کے ذریعے صوبائی پولیس کو ان معاملات میں کارروائی کے اختیارات دیے جائیں گے۔
 
 

مزیدخبریں