انقرہ: ایوی ایشن کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں دھماکہ، جانی نقصان کی اطلاعات

07:23 PM, 23 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

انقرہ: ترکی کے شہر انقرہ میں ایک ایوی ایشن کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، اس واقعے کے دوران فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

ترکی کے وزیر داخلہ نے اس حملے کی تصدیق کی ہے، جسے ایک دہشت گرد حملہ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزیدخبریں