ججز سیاسی کیسز پر زیادہ وقت صرف کرتے ہیں: مراد علی شاہ

07:11 PM, 23 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ججز زیادہ تر وقت ایسے سیاسی کیسز میں صرف کرتے ہیں جو ہیڈلائنز بنانے کا باعث بنتے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ وفاقی آئینی عدالت بےنظیر بھٹو کے منشور کا حصہ تھی اور یہ ضروری ہے کہ آئینی بینچز میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم کا مقصد انصاف کی فراہمی کو تیز کرنا ہے اور یہ تمام جماعتوں کی مشاورت سے کی گئی ہے۔ سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ آئینی بینچ صوبوں میں بھی قائم کی جائیں گی، اور الیکشن کے منشور میں آئینی عدالتوں کا ذکر کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں