عالمی برادری نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف موثر اقدامات نہیں کیے: وزیر اعظم

06:46 PM, 23 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف نے فلسطینی طلبا سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی کے لیے موثر اقدام نہ اٹھانے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، اور اس میں 43 ہزار افراد شہید ہو چکے ہیں۔

وزیر اعظم نے فلسطینی طلبا کو پاکستان میں مکمل تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا اور مزید طلبا کو پاکستان لانے کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے عالمی سطح پر فلسطین کے مسائل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے اس صورتحال پر خاموش ہیں۔

مزیدخبریں