نیروبی :زمبابوے نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑا اسکور بنایا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ریجنل کوالیفائر میچ میں، زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز کا شاندار مجموعہ تیار کیا۔
سکندر رضا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 133 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، جس میں انہوں نے 15 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔ اس سے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل کا سب سے بڑا اسکور 314 رنز تھا، جو نیپال نے 2023 میں منگولیا کے خلاف بنایا تھا۔