خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

05:53 PM, 23 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

نیویارک: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں دسمبر کے لیے برینٹ کروڈ کے سودے 68 سینٹ (0.92 فیصد) بڑھ کر 74.97 ڈالر پر طے ہوئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے نومبر کے سودے 66 سینٹ اضافے کے ساتھ 71.22 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔ 

پچھلے دو روز میں برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں میں تقریباً 2 فیصد کا اضافہ ہوا، جو پچھلے ہفتے کی 7 فیصد گراوٹ کی تلافی کرتا ہے۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری نہ آنے سے مارکیٹ میں یہ تشویش بڑھ گئی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف متوقع کارروائی تیل کی سپلائی کو متاثر کر سکتی ہے۔

 بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ 2025 میں چین کی تیل کی طلب میں اضافہ کمزور رہنے کی امید ہے، کیونکہ چین اپنی کاروں  کو برقی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزیدخبریں