کراچی: سندھ کے وزیر ایکسائز شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ ایکسائز نے تین ماہ 23 دنوں میں سالانہ ٹیکس کا 34 فیصد جمع کر لیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جنوری سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی سہولت آن لائن فراہم کی جائے گی، جس سے شہری اپنے گھروں سے یہ عمل آسانی سے کر سکیں گے۔
شرجیل میمن نے سرکاری نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی جانچ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس کے غلط استعمال کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نقد لین دین کے خاتمے سے عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور نظام میں شفافیت بڑھے گی۔ آن لائن نیلامی کے ذریعے ملنے والی رقم سیلاب متاثرین پر خرچ ہوگی۔