کراچی:حال ہی میں سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے پاکستان اور عالمی مارکیٹ دونوں متاثر ہوئی ہیں۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 2 ہزار روپے بڑھ کر 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور یہ 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جہاں سونا 20 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 757 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اکتوبر کے دوران اب تک سونے کی قیمت میں تقریباً 9 ہزار روپے کا مجموعی اضافہ ہو چکا ہے۔