ہنڈرڈ انڈیکس 87 ہزار کی حد پار کر گیا

05:26 PM, 23 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے نتیجے میں نیا ریکارڈ قائم ہوا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 87 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

تیسرے کاروباری دن ہنڈرڈ انڈیکس 727 پوائنٹس کے اضافے سے 87,194 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس سے قبل، دوسرے کاروباری روز انڈیکس 409 پوائنٹس بڑھ کر 86,466 پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا تھا۔

آج مارکیٹ میں 17.33 ارب روپے مالیت کے 42.43 کروڑ شیئرز کا لین دین کیا گیا۔

مزیدخبریں