چین نے قرضوں کی ری پروفائلنگ پر مثبت ردعمل دیا: وزیر خزانہ

چین نے قرضوں کی ری پروفائلنگ پر مثبت ردعمل دیا: وزیر خزانہ

اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین نے توانائی کے شعبے کے قرضوں کی ری پروفائلنگ کی درخواست پر مثبت جواب دیا ہے۔ انہوں نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاس کے دوران بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات چیت ابھی ابتدائی مراحل میں ہے لیکن جوابی ردعمل حوصلہ افزا ہے۔

یہ پیشرفت پاکستان کے لیے مالی گنجائش فراہم کر سکتی ہے، کیونکہ حکومت پاور پلانٹس کی تعمیر اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے قرض کی ادائیگی میں توسیع کی خواہاں ہے۔ جولائی میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 37 ماہ کے قرض پروگرام پر اتفاق ہوا تھا، جس میں ترقیاتی شراکت داروں کی اقتصادی یقین دہانیوں کی تصدیق ضروری تھی۔

چین نے حال ہی میں 26 ارب ڈالر کے قرض میں سے 16 ارب ڈالر کو رول اوور کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت آئی ایم ایف کے کلائمٹ ریزیلینس فنڈ سے اضافی قرض کے حصول کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔

مزید برآں، انہوں نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خزانہ نے ٹیکس آمدنی میں اضافے اور مانیٹری پالیسی میں ممکنہ تبدیلیوں، جیسے شرح سود میں کمی کے امکانات پر بھی بات کی۔

مصنف کے بارے میں