فیصلہ سازی کا حصہ نہیں، صرف حکمت عملی بنانے والا ہوں: جیسن گلیسپی

05:00 PM, 23 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے سلیکشن کمیٹی سے نکالے جانے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سلیکشن پینل کی تشکیل کا فیصلہ کیا، اور وہ صرف میچ کی حکمت عملی بنانے کے لیے موجود ہیں۔

راولپنڈی میں تیسرے ٹیسٹ سے قبل انہوں نے وکٹ کی حالت کو سلو باؤلرز کے لیے مناسب قرار دیا۔ ابرار کی صحت کے بارے میں تازہ معلومات نہیں ہیں، لیکن اس کی اہمیت پر زور دیا۔

گلیسپی نے انگلینڈ کے ناتجربہ کار سپنرز کے خلاف محتاط رہنے کی ضرورت پر بھی بات کی، اور ایک اچھی حکمت عملی اپنانے کا عزم ظاہر کیا۔

مزیدخبریں