سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

کراچی :پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنی، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع خیرپور میں شاہو-1 کنویں میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔
گذشتہ روز  کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اس پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ گیس ساون ساؤتھ بلاک کے لوئر گورو بی ریزروائر ریت سے ملی ہے۔

یہ دریافت ایک مشترکہ منصوبے کے تحت ہوئی ہے، جس میں او جی ڈی سی ایل کا 20 فیصد، یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ (یو ای پی ایل) کا 75 فیصد، گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کا 2.5 فیصد اور سندھ انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ (ایس ای ایچ ایل) کا 2.5 فیصد حصہ ہے۔

کنویں کی کھدائی 18 اگست 2024 کو مکمل ہوئی، اور اس کی گہرائی 12,675 فٹ ہے۔ اس سے 4100 پی ایس آئی جی کے ویل ہیڈ فلونگ پریشر پر تقریباً 10 ملین معیاری مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

یہ دریافت مقامی وسائل کے ذریعے ملک میں توانائی کی حفاظت کو بہتر بنانے اور ہائیڈرو کاربن ذخائر کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

مصنف کے بارے میں