راولپنڈی : پاکستان ایئر فورس کی فضائی مشق انڈس شیلڈ 2024 جاری ہے، جس میں ترکیہ، سعودی عرب، اور مصر کی فضائی افواج شریک ہیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اس مشق کا مشاہدہ کریں گے اور انہیں ایک جامع بریفنگ دی جائے گی۔
انڈس شیلڈ 2024 کا مقصد باہمی تعاون کو بڑھانا، فوجی تعاون کو مضبوط کرنا، اور سٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔
یہ مشق پاکستان کے عزم اور اتحادی ممالک کی مشترکہ تیاری کو اجاگر کرتی ہے، اور جدید حکمت عملی کی نمائش کا بھی موقع فراہم کرتی ہے۔