سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا، ہراسانی اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی مزید سخت

02:56 PM, 23 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا، ہراسانی اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کو مزید سخت کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، کابینہ نے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے قواعد کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ریاستی اداروں اور سرکاری شخصیات کے خلاف پروپیگنڈے پر سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے اب مکمل اختیارات کے ساتھ فعال ہو چکی ہے اور عالمی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے سائبر جرائم کے خلاف کارروائی کر سکے گی۔ سائبر کرائمز میں ملوث افراد کو 5 سے 15 سال تک قید اور بھاری جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

یہ ایجنسی نگران حکومت کے دسمبر 2023 میں کیے گئے فیصلے کے تحت قائم کی گئی تھی۔ اس کے بعد ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو ختم کر دیا جائے گا، اور اس کے افسران ایک سال تک نئی اتھارٹی میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

مزیدخبریں