راولپنڈی ٹیسٹ : تیسرے میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

02:17 PM, 23 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : راولپنڈی میں کل سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھا ہے۔

اس میچ میں قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے، جبکہ پلیئنگ الیون میں کامران غلام، صائم ایوب، اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔ نائب کپتان سعود شکیل کے علاوہ، محمد رضوان، سلمان علی، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان، اور زاہد محمود بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک سے برابر ہیں، اور راولپنڈی کا یہ ٹیسٹ فیصلہ کن ہوگا۔ جو ٹیم یہ میچ جیتے گی، وہ ٹیسٹ سیریز کی فاتح ہوگی۔

مزیدخبریں