جعلی عدالت کے نقلی جج نے کئی فیصلے سنا ڈالے

12:33 PM, 23 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

احمد آباد : بھارت میں ایک جعلی عدالت کے نقلی جج نے کئی فیصلے سنائے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک وکیل کو پکڑا گیا جو کئی برسوں سے جج بن کر لوگوں سے دھوکہ کر رہا تھا۔

یہ جعلی عدالت احمد آباد کی سول کورٹ میں کافی عرصے سے کام کر رہی تھی، جہاں وکیل مورس کرسچن نے جعلی جج کا روپ دھار کر متنازعہ زمینوں کے مقدمات میں مختلف احکامات جاری کیے۔

اس جعلی عدالت کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک کیس احمد آباد سٹی سیشن کورٹ کے جج کے پاس پہنچا، جس کے بعد رجسٹرار نے پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد مورس کرسچن کو گرفتار کر لیا گیا۔

مورس کرسچن پر الزام ہے کہ اس نے ایک جعلی ٹریبونل قائم کیا اور خود کو جج کے طور پر پیش کیا۔ رجسٹرار ہاردک دیسائی کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ٹھاکر باپوجی چھانا جی کے نام پر ایک مجرمانہ سازش رچی اور خود کو ثالث کے طور پر ظاہر کیا۔

مزیدخبریں