غزہ : حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار نے عرب ثالثوں کی جانب سے پیش کردہ مصر جانے کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔ معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران یہ پیشکش کی گئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یحییٰ سنوار نے میدان جنگ چھوڑنے کے بجائے اپنی سرزمین پر رہنے کو ترجیح دی، اور کہا کہ "میں فلسطینی سرزمین پر ہوں"۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اسرائیلی حملوں میں ان کی شہادت کا امکان ہے، اور تجویز دی کہ ان کی شہادت کے بعد حماس کو ایک لیڈر شپ کونسل کا انتخاب کرنا چاہیے۔
اخبار کے مطابق، سنوار نے کہا کہ اگر وہ شہید ہو گئے تو اسرائیل مختلف پیشکشیں کرے گا، لیکن حماس کو ہار نہیں ماننی چاہیے۔ یحییٰ سنوار 16 اکتوبر کو رفح میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔